What is free lancing

 


فری لانسنگ آزادی کے ساتھ کام کرنے کو کہتے ہیں 

 فری لانسنگ کا شعبہ ان لوگوں کے لئے ہے جن کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور وہ محدود اور پابند ماحول سے باہر نکل  کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ جو آزادی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کام کرکے دنیا میں اپنا مقام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ 

فری لانسنگ میں بنیادی چیر خودمختاری ہے جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر اس کا دعویٰ ہمیشہ جرات مند لوگ ہی کر سکتے ہیں ۔ 

جس طرح اللہ نے ہر انسان کی شکل علیحدہ علیحدہ بنائی ہوئی ہے اسی طرھ ہر انسان کے اندر کی صلاحیتیں بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں ۔ لہذا جس طرح سے چہرہ آپکی پہچان ہے اسی طرح سے آپکی سوچ اور آپکی تخلیقی صلاحیتیں بھی آپکی پہچان ہیں انکو ظاہر ہونے دیں ۔ جیسے چیرے کے کچھ خدوخال دوسرے انسانوں سے ملتے جلتے بھی ہوسکتے ہیں بلکل اسی طرح آپکی سوچ اور صلاحیتوں کے وصف بھی ایک دوسرے سے ملتے جلتے یا مختلف ہوسکتے ہیں مگر اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ۔ جیسے صوتوں کا مختلف ہونا خوبصورتی اور حکمت کی علامت ہے اسی طرح سوچوں اور صلاحیتوں میں فرق بھی خوبصورتی اور حکمت کی علامت ہے اس سے دنیا کی خوبصورتی اور حکمت کو محروم نہ کیجئے ۔ اپنی انفرادی پہچان کو دنیا کی نظریات کی دنیا میں اپنا مقام بنانے دیجئے۔ اور یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہے جب آپ اپنی ان صلاحیتوں سے شرم کی چادر ہٹائیں گے ۔

اس میں صرف ایک ہی امر مانع ہے اور وہ ہے آپ کی اپنی ہی سوچ کی صفت " کوئی کیا کہے گا" اور یہ صفت اللہ نے ہر انسان کے اندر رکھی ہوئی جس کا کام آپ کوحسن معاشرت اورتہذیب و تمدن سے ہم آہنگ رکھنا ہے ۔ جس کی کچھ حدود قیود ہوتی ہیں ۔ لہذا اس قدرت کی بنائی ہوئی اچھی صفت کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں ایسا نہ ہو کہ یہ آپ کی صلاحیتوں کو  دبا کر آپ کی دنیا میں انفرادی حیثیت اور پہچان کو ہی ختم کر دے ۔ 

جس طرح کوئی کسی کی صورت کو دیکھ کرکبھی تعجب نہیں کرتا اسی طرح کوئی آپکی صلاحیتوں سے بھی تعجب نہیں کرے  گا ۔ البتہ آپکی اعلیٰ صلاحیتوں سے متاثر ضرور ہوسکتا ہے۔ جس سے آپکو دیکھ کر اس کے اندر بھی اعتماد آسکتا ہے اور وہ اپنی جھجک کا حصار توڑ کر دنیا کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ ہوسکتا ہے۔

خود اعتمادی کا پہلا قدم یہی  ہے کہ اپنی اس صفت " کوئی کیا کہے گا" کو اپنی جائز حد سے تجاوز نہ کرنے دیں۔ 

اور جہاں تک مہارت کی بات ہے تو کوئی بھی اس دنیا میں سیکھ کر نہیں آیا ۔ سیکھا اسی نے ہے جس نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اللہ توکل کام کو شروع کیا ہے ۔  

یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر کوئی ہر ہنر میں ماہر ہو یا کوئی ایک فرد ہی اپنی مہارتوں کی بنیاد پر ساری دنیا کی ضروریات کو پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔ اور نہ ہی دنیا کے تمام لوگوں کی ضروت ہر شعبے کا ماہر ہی ہے ۔ اس دنیا میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جن کو آپکی سوچ ، علم اور مہارتوں کی ضرورت ہے لہذا میدان عمل میں اتریں اور دنیا کو ان کی ضروریات کی تکمیل سے محروم نہ کیجئے ۔

آپ کیا بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں اس کو جاننے کی ضرورت ہے اور اس کا آسان سا نسخہ یہی ہے کہ آپکو دلچسپی کس کام میں ہے ۔ جس میں آپ خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ مزید تفصیل سے اس موضوع پر علیحدہ عنوان سے بات کریں گے  ۔ 

آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دور میں اپنا لوہا منوانا انتہائی آسان ہوگیا ہے ۔ جس میں ضروری نہیں کہ آپ میلوں کی مسافت طے کریں اور نہ ہی وقت کی پابندی ہے ۔ آپ کسی بھی فرصت کے وقت میں کہیں بھی بیٹھی کر دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے  مستفید کرسکتے ہیں۔ حتیٰ کہ ایک باپردہ خاتوں کے لے بھی کوئی رکاوٹ یا ممانعت نہیں نہ ہی اس میں عمر کی کوئی قید ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کے لئے کوئی زیادہ تعلیم بھی شرط نہیں ۔ 

مگر شرط یہ ہے کہ آپکو بنیادی استعمال کی ضروریات سے روشناس کروا دیا جائے جس کے لئے ایک ماحول کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم نے ایک ماحول ترتیب دیا ہے جس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے نہ صرف سیکھ رہا ہوگا بلکہ ایک دوسرے کا حوصلہ بھی جوان رکھے گا ۔ 

جن لوگوں کی آمدن پچاس ہزار سے کم ہے یا جو اپنا اضافی طور پر ایک زریعہ آمدن بنانا چاہتے ہیں وہ پمارے فیس بک پر اس پرائیویٹ گروپ کو ضرور جائں کیجئے اور ماحول کا حصہ بنا جائیے ۔ 

اور اس مقصد کے لیے میں نے ایک بلاگ بھی ترتیب دیا ہے اس کو فالو کرتے رہیے

www.https://learnearnanddevelop.blogspot.com/

اپنے دوستوں کو جو دلچسپی رکھتے ہوں کو بھی بتائیے ۔ جتنے ممبرز زیادہ ہونگے اتنا ہی اچھا ماحول پیدا ہوگا اور کچھ ٹیکنیل سہولتوں میں زیادہ فوائد کا حصول ممکن ہوگا ۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں